پاکستان میں عارضی قیام کیلئے 2سابق افغان جرنیلوں کی درخواستیں خارج

پشاور:(بیورورپورٹ)پاکستان میں عارضی قیام کیلئے 2 سابق افغان جرنیلوں کی درخواستیں خارج ،پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد ،کامران حیات میاں خیل نے حکمنامہ جاری کردیا۔

حکم نامے میں کہا گیا درخواست گزار سابق افغان صدارتی پروٹیکٹو سروس میں سپیشل ایجنٹ رہے ،دوسرے درخواست گزار سابق افغان نیشنل آرمی میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ نے کہاویزے کی تجدید و توسیع کے معاملات متعلقہ حکام کے دائرے میں آتے ، آرٹیکل 199 کے تحت مداخلت کا کوئی جواز نہیں بنتا، دونوں درخواستیں خارج کی جاتی ہیں۔