ملتان:(بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے آزاد کشمیر میں نوجوانوں کا خون بہہ رہا ،ن لیگ ،پی پی میں فارم 47کی صورت میں پھینکے گئے چھیچھڑوں پر لڑائی ہورہی ہے،پٹرولیم لیوی بھتہ کےخلاف 7اگست کا ملک گیر احتجاج عوامی حقوق کی جنگ ہے ، مہنگائی، بجلی کے بھاری بلوں اور ظالمانہ ٹیکسوں کے ستائے لوگ مزید خاموش نہیں رہیں گے، حکمرانوں نے غریب پر تعلیم کے دروازے بند کردئیے ، بنوقابل ملک بھر کے نوجوانوں کےلئے امید کی کرن بن گیا، ان خیالات کا اظہار ملتان میں الخدمت فاونڈیشن کے بنو قابل پروگرام کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا 7 اگست کو تمام اضلاع کو جوڑنے والی سڑکیں بند ہوں گی، جماعت اسلامی کا احتجاج ہمیشہ کی طرح پرامن ہوگا ، جمہوری جدوجہد اور پرامن مزاحمت ہے ، عوام گھروں سے نکل کر پٹرولیم لیوی کےخلاف تحریک کا حصہ بنےں، حکومت پر ایک بار پھر واضح کرنا چاہتے ہیں آئینی حدود کے اندر پرامن مزاحمت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں۔
ن لیگ ، پی پی آزاد کشمیر میں فارم 47کے چھیچھڑوں پر لڑ رہی ہیں، حافظ نعیم الرحمن



















