لاہور:(سپیشل رپورٹر )پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے کہا ہے باغبانپورہ میں گھر چھت گرنے سے 11افراد کی اموات کے افسوسناک واقعہ کا سن کر خود متاثرہ علاقے میں پہنچا ،متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر شریک ،بچوں، خواتین ،بزرگوں کی اموات پر دلی افسوس ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ نے کہاسیاست نہیں ، احتساب ،اصلاح کا وقت ہے،بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ،متعلقہ اداروں سے جواب لیا جائے،غیر محفوظ عمارتوں کی اجازت کس نے دی، تحقیقات ہونی چاہئیں،چھتیں گرنے کے واقعات نظر انداز کرنا ناقابل قبول ہے،متاثرہ خاندانوں کے دکھ کا ازالہ ترجیح ہونی چاہیے۔
چھتیں گرنے کے واقعات نظر انداز کرنا ناقابل قبول ہے،پیپلز پارٹی



















