تہران،تل ابیب، واشنگٹن، ابوظہبی: (مشرق نیوز،بیورورپورٹ)جنگ بے قابو،تہران، کرج، قم، بندرعباس ودیگر شہروں پر حملے،ایران نے ایک اور جدید ترین امریکی ایف 35 طیارہ مار گرایا،پائلٹ گرفتار،ابراہم لنکن بیڑے پر کروز میزائلوں سے حملہ ،اسرائیل و خطے میں امریکی اہداف بھی نشانہ،ابوظہبی میں ملبہ گرنے سے 12 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی تہران، ملارد، پارچین، کرج، مہرشہر، شہریار، بندرعباس، بہبہان، برازجان اور بوشہر دھماکوں سے گونج اٹھے،امریکی واسرائیلی حملوں میں صدی پرانے طبی تحقیقاتی ادارے، سٹیل پلانٹس اور تہران کے قریب پل کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ادھر پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 92 ویں مہم کے تحت خطے و مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بلیسٹک میزائلوں ،خود کش ڈرونز کی بارش کرتے ہوئے اسرائیل میں 50 مقامات، امریکی ریڈار، بحری تنصیبات کو تباہ کردیا، اردن، کویت و بحرین میں امریکی فوج سے منسلک تنصیبات کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔
ابوظہبی حکام نے کہا العجبان کے علاقے میں فضائی دفاعی نظام کی جانب سے کامیاب کارروائی کے بعد گرنے والے ملبے سے 12 افراد زخمی ہوگئے،7 نیپالی اور 5 بھارتی شامل ہیں۔
کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا امریکہ کا ایک اور ایف 15 طیارہ مار گرایا، پائلٹ پاسداران انقلاب کی تحویل میں ہے ،طیارے کو وسطی ایران کے اوپر پرواز کے دوران نشانہ بنایا،ایرانی میڈیا کے مطابق پائلٹ کو ڈھونڈنے کیلئے امریکہ کے سی ون تھرٹی طیارے و ہیلی کاپٹرز علاقے میں پروازیں کرتے رہے مگر کامیابی نہ ملی۔
امریکی حکام نے جنگی طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاگمشدہ پائلٹ کی تلاش کےلئے کیا گیا سرچ آپریشن ناکام رہا۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ نے کہا تھوڑا وقت اور دیں، آبنائے ہرمز کھول کر تیل پر قبضہ کر لیں گے،کچھ ہی وقت بعد باآسانی آبنائے ہرمز کھول کرتیل پر قبضے کے ذریعے خوب پیسہ کما سکتے ہیں،آبنائے ہرمزپوری دنیا کےلئے تیل کا فوارہ ثابت ہوگا۔
ایران نے ایک اور جدید ترین امریکی ایف 35 طیارہ مار گرایا،پائلٹ گرفتار


















