وائٹ ہاﺅس میں فائرنگ،ٹرمپ محفوظ،حملہ آور گرفتار،واقعہ کا ایران جنگ سے تعلق نہیں،امریکی صدر

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)وائٹ ہاوس کے سالانہ صحافتی ڈنر میں فائرنگ ، صدر ٹرمپ ،خاتون اول سمیت تمام افراد محفوظ،حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔

کوریج پر مامور صحافتی نمائندوں کے اعزاز میں منعقدہ ڈنر کی تقریب کا آغاز ہوتے ہی صدر ٹرمپ کو پرچی دکھائی گئی،ٹرمپ کے ایک جانب بیٹھی خاتون کو حیرت زدہ ہوتے دیکھا گیا،تقریب میں نائب صدرجے ڈی وینس،وزیردفاع پیٹ ہیگستھ ،وزیرخزانہ،کابینہ اراکین سمیت 2600سے زائد افراد شریک تھے۔

اچانک فائرنگ کی گونج پرصدر ٹرمپ و دیگر شرکا اپنی نشستوں سے اتر کر نیچے ہوگئے،سیکریٹ سروس کے اہلکار صدرٹرمپ،خاتون اول کو باہر لے گئے،کئی اہلکاروں نے بندوقیں تان لیں،تمام افراد محفوظ رہے،ہلٹن واشنگٹن ہوٹل کو خالی کرالیا گیا، عینی شاہدین کے مطابق تقریباً 5گولیوں جیسی آوازیں سنائی دیں،سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا،فیڈرل پراسیکیوٹر نے کہافائرنگ کرنے والے ملزم کوفرد جرم کیلئے پیر کے روز عدالت میں پیش کیاجائےگا۔

دریں اثنا پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا وائٹ ہاوس میں فائرنگ مجھے ایران کےخلاف جنگ لڑنے اور جیتنے سے نہیں روک سکے گی ،میرے خیال میں فائرنگ کا ایران جنگ سے تعلق نہیں، ملزم انتہائی بیمار انسان ہے،پاگل لوگوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے، مشتبہ شخص کے پاس بہت سے ہتھیار تھے، سیکریٹ سروس نے فوری اور بہادری سے حملہ آور کو دبوچا۔

امریکی صدر نے کہا مشتبہ شخص نے سکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ کیا،انتہائی حیرت انگیز لمحہ تھا، ٹرے گرنے کی زوردار آوازیں سنیں، دیکھنے کی کوشش کر رہا تھا کیا ہوا، میلانیا نے فوری کہا بری آواز ہے، میلانیا شدید صدمے میں ہیں،15گز دور سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی،ایک اہلکار کوگولی لگی مگر بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا۔

ٹرمپ نے کہا میر ی جان لینے کی اور کوشش، ری پبلکنز پرحملہ پہلا موقع نہیں، گرفتار ملزم کاتعلق کیلیفورنیا سے ہے، اہلکاروں نے بروقت اقدام کرکے ہزاروں افراد کی جانیں بچائیں، جلد معلوم کرلیں گے آیا واحد شوٹرتھا،اپنے اختلافات ختم کرنا ہوں گے،30ن میں اوربڑی تقریب منعقد کریں گے،صرف سیاسی محرکات کے تحت ہونے والے حملوں پر نہیں بلکہ ہر قسم کے تشدد پر تشویش ہے۔

امریکی صدر نے کہا صدارت کے پیشے کو لاحق خطرات کا موازنہ ریسنگ کار ڈرائیونگ ، بیل سواری جیسے خطرناک شعبوں سے کیا،تصور نہیں کر سکتا صدر کے عہدے سے زیادہ خطرناک کوئی اور پیشہ بھی ہو سکتا ہے، بطور کمانڈر ان چیف آپ کو خطرات مول لینے پڑتے ہیں،مارکو نے مجھے سب پہلے بتا دیا ہوتا تو شاید میں صدر کےلئے انتخاب ہی نہ لڑتا۔

علاوہ ازیں ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا وائٹ ہاوس میں محفوظ بال روم کی تعمیر ہوتی تو فائرنگ کا واقعہ پیش نہ آتا،تعمیر جتنی جلدی ہو سکے مکمل ہونی چاہیے،محفوظ بال روم کی تعمیر کے خلاف دائر کیا گیا مقدمہ مضحکہ خیز ہے۔