واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت مذاکرات ہوئے ہیں۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران جنگ کے خاتمے کیلئے امریکہ کی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے کے امکانات روشن ہیں، یہ بہت ممکن ہے کہ ہم ایک معاہدے تک پہنچ جائیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت مذاکرات ہوئے ہیں: امریکی صدر



















