لاہور (مشرق نیوز) لیگی رکن پنجاب اسمبلی ایوب گادھی پر حملے میں ملوث ملزم کو پولیس نے لاہور سے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی، ملزم کو مزید تفتیش کیلئے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایم پی اے ایوب گادھی پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ان کے ڈیرے میں قاتلانہ حملے کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی جبکہ 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
بعد ازاں آئی جی پنجاب عبدالکریم نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کی تھی۔
لیگی رکن پنجاب اسمبلی ایوب گادھی پر حملے میں ملوث ملزم لاہور سے گرفتار



















