سجل علی کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر چھا گیا، مداحوں کی ستائش

لاہور (مشرق نیوز) پاکستانی اداکارہ سجل علی نے اپنے منفرد اور بولڈ نئے ہیئر سٹائل کے ساتھ سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، جہاں مداح انکے اس نئے لک کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ شارٹ بوائے کٹ ہیئر اسٹائل اور ہائی کالر لباس میں نظر آئیں۔ سادگی کے ساتھ انہوں نے پوسٹ کو ”11:11 Hi“ کا کیپشن دیا اور اپنی بہن صبور علی کو بھی ٹیگ کیا۔

سجل علی نے انسٹاگرام سٹوریز میں میک اپ کے بغیر مرر سیلفیز بھی شیئر کیں جس پر مداحوں نے ان کے نیچرل اور پراعتماد انداز کو خوب سراہا اور انہیں ”مین کریکٹر انرجی“ قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا، صبور علی نے لکھا ”یہی تو میں چاہتی تھی“ جبکہ اداکارہ اشنا شاہ نے کہا کہ ”کچھ دلچسپ ہونے والا ہے“ جبکہ امر خان اور سعدیہ غفار سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بھی سجل کے نئے لک پر حیرت اور پسندیدگی کا اظہار کیا۔