لاہور (مشرق نیوز) پاکستانی سپر سٹار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ انکی اہلیہ ابتدا میں انہیں ایکٹنگ کرنے سے روکتی تھیں۔ حال ہی میں ہمایوں سعید نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی شوبز کیرئیر سے متعلق گفتگو کی۔
اداکار نے انکشاف کیا کہ اہلیہ ثمینہ میرے ایکٹنگ کیرئیرکو لیکر کچھ خوش نہیں تھیں اور مجھے اس سے روکتی تھیں، وہ مجھے کبھی کاروبار تو کبھی کوئی دوسرا کام کرنے پر زور دیتی تھیں۔ ہمایوں سعید نے بتایا کہ ثمینہ مجھے اداکاراوں کا ہاتھ پکڑنے سے منع کرتی تھیں اور سیٹ پر میرے ساتھ ہوتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ میںنے بہت اچھی اداکاراوں کے ساتھ کام کیا، اداکاراوں اور مرینا خان سمیت دیگر ڈائریکٹر سے ملاقات کے بعد ثمینہ کے خیالات تبدیل ہوگئے اور اسے معلوم ہوگیا کہ جیسا لگتا ہے ویسا نہیں ہے، انڈسٹری میں بہت اچھے لوگ کام کرتے ہیں۔
اہلیہ ثمینہ پہلے مجھے ایکٹنگ کرنے سے روکتی تھیں: ہمایوں سعید



















