تہران:(مشرق نیوز)ایرانی بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نے کہا ہے ایران نے جنگ میں ابھی تک ہتھیاروں کا نمایاں حصہ استعمال کیا ہی نہیں ،تہران کے پاس اب بھی کافی فوجی صلاحیت (خاص طور پر میزائل کی صلاحیت) موجود ہے۔
جنرل رضا طلائی نے کہا دشمن نے ملک کے اندر افراتفری اورعدم تحفظ پیدا کرنے کی کوشش کی، عوام ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بدولت ملک محفوظ و مستحکم ہے،آبنائے ہرمز ایران کے دانشمندانہ ،طاقتور انتظام کے تحت ہے، بحیرہ عمان میں دشمن کی فوجیں مسلح افواج کے فیصلہ کن جواب کے سامنے بار بار پسپا ہوئیں۔
ادھر ایرانی فوج نے کہاجارح امریکی فوج نے ناکہ بندی اور سمندری قزاقی جاری رکھی تو فیصلہ کن ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا،ایران اپنی خودمختاری ،قومی مفادات کے دفاع کیلئے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے،ایران دشمن کی نقل و حرکت پر نظر اور آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول برقرار رکھے گا، اگر امریکی یا اسرائیلی افواج کی جانب سے دوبارہ جارحیت کی گئی تو پہلے سے زیادہ شدید نقصان پہنچائیں گے۔
جنگ میں میزائل صلاحیت کا اہم حصہ استعمال نہیں کیا، ایرانی بریگیڈیئر


















