بیجنگ (مشرق نیوز) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کی کوششیں مزید تیز کرے۔
چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، گفتگو کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ پاکستان آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق مسائل کے حل میں کردار ادا کرے، امید ہے کہ پاکستان اعتماد کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان خطے میں جلد امن کی بحالی میں کردار ادا کریگا۔ دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان اور شیخ محمد بن زاید النہیان نے ٹیلیفونک رابطے میں علاقائی سلامتی و استحکام کیلئے کوششوں کو مربوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران، امریکہ مصالحت کی کوششیں تیز کریں، چینی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے گفتگو



















