ابوظہبی :(مشرق نیوز) امارات نے حزب اللہ سے تعلق پر21 لبنانی افراد اور اداروں کو بلیک لسٹ کر دیا،فیصلے کے تحت 16 لبنانی شہریوں اور 5 متحدہ عرب امارات میں قائم تنظیموں پر پابندیاں عائد کی گئیں۔
یو اے ای کی ریگولیٹری اتھارٹیز کو ہدایت جاری کی گئیں بلیک لسٹ کیے گئے تمام افراد ،اداروں کے اثاثے 24 گھنٹوں کے اندر منجمد اور ضروری قانونی اقدامات مکمل کیے جائیں،اماراتی حکام کے مطابق فیصلے کا مقصد ملکی سلامتی کو یقینی بنانا اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنا ہے۔
امارات نے حزب اللہ سے تعلق پر 21 لبنانی افراد کو بلیک لسٹ کردیا



















