اسلام آباد: (بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کےساتھ بجٹ مذاکرات شروع،وزیر خزانہ اورنگزیب کی معاشی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات ،معاشی صورتحال، مالیاتی حکمت عملی، اصلاحات ، پائیدار معاشی استحکام اور طویل المدتی اقتصادی ترقی کے حصول کےلئے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی،وزارت خزانہ حکام ،آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران نئے بجٹ اہداف، ٹیکس ریونیو اور مالی اصلاحات پر تبادلہ خیال ، توانائی اصلاحات ،نجکاری میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیر خزانہ سینیٹراورنگزیب نے آئی ایم ایف کی جانب سے مسلسل رابطے اور تعمیری مذاکرات کو سراہتے ہوئے کہا حالیہ اعداد و شمار کے مطابق برآمدات میں ماہانہ و سالانہ بنیاد پر بہتری دیکھی گئی جو معیشت کی مضبوطی اور مجموعی معاشی بنیاد کے بتدریج استحکام کی عکاس ہے ،پاکستان کو بار بار آنے والے معاشی اتار چڑھاو کے چکروں سے نکالنے کےلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات، پیداواری صلاحیت میں اضافہ، ضابطہ کاری میں نرمی اور برآمدی مسابقت میں بہتری ناگزیر ہے۔
آئی ایم ایف کےساتھ بجٹ مذاکرات شروع،وزیر خزانہ کی اہم امور پر بریفنگ



















