کوکین ملکہ انمول عرف پنکی کا ریمانڈ منظور،معاملہ پارلیمنٹ تک جاپہنچا


کراچی :(بیورورپورٹ)کوکین ملکہ انمول عرف پنکی کا ریمانڈ منظور،معاملہ پارلیمنٹ تک جاپہنچا، قائمہ کمیٹی کانوٹس ،جامع رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس نے قانونی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے عدالت سے دوبارہ رجوع کیا، عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ،ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کے مطابق ملزمہ کےخلاف قتل، منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج ہیں، دوران تفتیش مزید انکشافات متوقع ہیں۔

وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا انمول پنکی کیس میں پولیس کا طرز عمل دیکھ کر افسوس و مایوسی ہوئی، جے آئی ٹی بنانے کا اعلان کرتا ہوں،بطور وزیرداخلہ سندھ بہت شرمندگی محسوس ہورہی ہے،جے آئی ٹی میں ایڈیشنل آئی جی، انٹیلی جنس کا نمائندہ اور بیورو کریٹ شامل ہوگا۔

دوسری جانب قائمہ کمیٹی سینٹ نے معاملے کا باضابطہ نوٹس لے لیا گیا،چیئرمین کمیٹی فیصل سلیم نے ڈی جی اے این ایف کو آئندہ اجلاس میں طلب کرتے ہوئے کہا مکمل رپورٹ پیش کی جائے انمول عرف پنکی کس کس کو منشیات سپلائی کر رہی تھی۔