اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے معرکہ حق یادوں میں زندہ ،امن و علاقائی استحکام کےلئے پاکستان کی تیاری مکمل ،آئندہ ردعمل مزید تیز، متوازن اور فیصلہ کن ہوگا۔
اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا ایک سال مکمل ہونے پر بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کی جانب سے دہرایا جانے والا بیانیہ مایوسی و واضح بے چینی کا عکاس ہے، پہلگام فالس فلیگ آپریشن بین الاقوامی طور پر بھی ثابت نہ ہوسکا ،بھارت کی طرف سے خود ساختہ بحرانوں پر انحصار کو ہمیشہ کےلئے بے نقاب کردیا،بھارت کی طرف سے دھمکی آمیز زبان نئی نہیں بلکہ متوقع جاہلانہ حرکت ہے،بھارت گمراہ کن الزامات کی آڑ میں کشیدگی کو ہوا دیتا ہے تاکہ مخصوص سیاسی مفادات حاصل کیے جاسکیں، تاریخی طور پر واضح ناکام مہم جوئی کے ہمیشہ سنگین نتائج برآمد ہوتے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا واضح کرنا چاہتے ہیں پاکستان امن و علاقائی استحکام کےلئے پرعزم ،تیاری مکمل ہے ،ردعمل تیز، متوازن اور فیصلہ کن ہوگا،راجناتھ سنگھ کو واضح پیغام دیتا ہوں 2ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کا تصور بھی ناقابل فہم اور خطرناک نتائج کا حامل ہوگا، بھارت کےلئے بہتر یہی ہوگا اپنی سٹریٹجک و سفارتی دائرے میں بڑھتی بے چینی کا سامنا کرے۔
معرکہ حق یادوں میں زندہ ،آئندہ رد عمل مزید تیز، مضبوط اور فیصلہ کن ہوگا، وزیر دفاع


















