لاہور (مشرق نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حالات خراب بھی ہوتے ہیں تو اشرافیہ کے حالات بہتر ہوتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکہ خلیجی ممالک کی حفاظت نہیں کر سکتا صرف اسرائیل کی کرتا ہے، ایران، امریکہ مذاکرات کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی لیڈر شپ اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ایران نے امریکہ کے ناقابل شکست ہونے کے تاثر کو تباہ کیا ہے، ٹرمپ مڈ ٹرم الیکشن میں کامیابی کیلئے معاملہ جلد حل کرنا چاہ رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک کی معیشت پر چند لوگوں کی اجارہ داری ہے۔
انکا کہنا ہے کہ آئی پی پیز میں جو بجلی بنتی نہیں اسکے بھی پیسے دیتے ہیں، تمام حکومتیں سکول اور ہسپتال آوٹ سورس کر رہی ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کروا رہی، اب تو غزہ میں بھی الیکشن ہو گئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں ریڈ لائن منصوبہ 103 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
ملک کے حالات خراب ہوتے ہیں تو اشرافیہ کے بہتر ہوتے ہیں: حافظ نعیم الرحمن


















