لاہور (مشرق نیوز) معروف اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے ایک مداح کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا انکشاف کرتے ہوئے عوام سے پرائیویسی کے احترام کی اپیل کی ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جگن کاظم نے بتایا کہ ایک وقت ایسا آیا جب ان کی والدہ کی طبیعت انتہائی خراب تھی اور وہ شدید ذہنی دباو میں تھیں۔ وہ اپنی والدہ کیلئے گھر آ کر معائنہ کرنیوالے ڈاکٹر کی تلاش میں مارکیٹ میں موجود تھیں اور اس دوران بہت پریشان بھی تھیں۔
اداکارہ کے مطابق اسی حالت میں ایک مداح لڑکی نے انہیں ویڈیو میں ریکارڈ کرنا شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس قدر ذہنی دباو میں تھیں کہ اسے روک بھی نہ سکیں اور وہ لڑکی ویڈیو بنا کر چلی گئی۔ جگن کاظم نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فنکار بھی انسان ہوتے ہیں اور انہیں بھی نجی زندگی اور مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، اسلئے ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سڑکوں اور عوامی مقامات پر مشہور شخصیات کی نجی زندگی کا خیال رکھا جائے، کیونکہ وہ بھی دیگر افراد کی طرح ذاتی مسائل اور جذبات رکھتے ہیں۔
پلیز ہماری بھی پرائیویسی کا خیال رکھیں، جگن کاظم کی اپیل



















