لاہور:(سپیشل رپورٹر،وقائع نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی کاوشیں رنگ لے آئیں، پنجاب 10لاکھ جانور برآمد کرےگا،پنجاب میں میٹ ایکسپورٹ کےلئے چینی کمپنی سمیت 7اداروں سے ایم او یو Signہو گئے۔
چینی گلوبل میٹ کمپنی پنجاب میں پامکو کے اشتراک کار سے بوائلر یونٹ نصب کرے گی،بوائلر یونٹ کے ذریعے بڑے پیمانے پر بوائلڈ میٹ ایکسپورٹ کےلئے تیار کیا جائے گا، میٹ کمپنیاں ایکسپور ٹ کےلئے تیار3لا کھ مویشیوں کاگوشت امپورٹ کریں گی،3لا کھ بھینس اور گائے،3لاکھ مینڈھے وغیرہ کی فیٹنگ (Fattening) کا ہدف مقرر کردیا گیا،ایک لاکھ بکروں ، بھیڑوں وغیرہ کی ایکسپورٹ کےلئے پرورش کی جائے گی،پنجاب کی ہر تحصیل میں سٹیٹ آف دی آرٹ ویٹرنری ہسپتال قائم کیا جائےگا،گاوں، گاوں جا کر مویشیوں کے علاج کیلئے ہر تحصیل میں 4موبائل ویٹرنری ڈسپنسریاں کام کریں گی،دیہی خواتین کو مفت مویشی دینے کا کوٹہ ڈبل کردیاگیا۔
مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی ویڈیولنک ا جلاس میں اہم فیصلے کئے گئے،اجلاس کے شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی گئی،صوبائی وزیر لائیوسٹاک عاشق کرمانی نے پنجاب میں لائیوسٹاک اقدامات سے آگاہ کیا،بریفنگ کے دورا ن بتایا گیا پنجاب میں پہلی بار لا ئیوسٹاک فارمنگ سیکٹر کی میکانزیشن ،حکومت لائیوسٹاک مشینری کےلئے 60فیصد تک سبسڈی دے گی،ملک چلر، میکسنگ مشین، ملک کین کولر،ویٹ سکیل، فیڈ مکسر، پائلٹ مشین وردیگر مشینری مہیا کی جائے گی
جنوبی پنجاب کے 12اضلاع میں بیوہ ،مطلقہ خواتین کو 9255مویشی مفت دئیے گئے ،ایکسپورٹ کا ٹارگٹ پورا کرنے کےلئے 2ملین جانوروں کو ٹیگ کیاجائے گا،2ملین فارمز کو مویشیوں کی نسل بڑھانے کےلئے 2ملین سیمنز سبسڈی پر دئیے جائیں گے، پنجاب میں 2022کے بعد مویشیوں میں گل گھوٹو اور لمپی سکن رپورٹ نہیں ہوا،حالیہ سیلاب کے بعد بھی لمپی سکن کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا،لمپی سکن کی امپورٹڈویکسین300،مقامی طورپر تیار کردہ موثر ویکسین صرف30روپے میں دستیاب ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہاماضی میں لائیو سٹاک جیسے اہم شعبے کو نظراندازکیاجانا انتہائی ا فسوسناک امر ، لائیوسٹاک فارمزکی معاشی خودانحصاری کا ذریعہ ہے۔
دریں اثنامریم نواز نے انسداد ملیریا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ملیریا خطرناک مگر قابل علاج مرض ہے، خاتمے کےلئے یکسوہونا ہوگا،ملیریا سے بچاو کےلئے حکومت پنجاب نے مفت ٹیسٹ سمیت خصوصی اقدامات کیے ، ملیریا کے خاتمے کےلئے احتیاطی تدابیر پر توجہ دی جائے،پنجاب کا ہر فرد، ہر خاندان ترجیح ،تحفظ مشن ہے۔
مریم نوازکی کاوشیں،پنجاب 10لاکھ مویشی برآمدکریگا،چینی کمپنی سمیت 7اداروں سے ایم او یو


















