تھیلیسیمیا کے شکاربچوں کاعلاج مفت ،شادی سے قبل ٹیسٹ مرض سے بچا سکتا ہے،مریم نواز


لاہور:(نما ئندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تھیلیسیمیا کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں مرض کاشکار بچوں کو خون کاعطیہ کرنےوالوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مریضوں ،خاندانوں کےساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

مریم نواز نے کہاشادی سے قبل بلڈ ٹیسٹ سے تھیلیسیمیا سے بچاوممکن، تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کو خون کا عطیہ نئی زندگی دے سکتا ہے،تھیلیسیمیا کی روک تھام، جلد تشخیص اور علاج کیلئے عوامی شعور بیدار کرنا ناگزیر ،پنجاب حکومت تھیلیسیمیاسے بچاو ،علاج کےلئے اہم و انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا تھیلیسیمیا کی روک تھام کےلئے پنجاب تھیلیسیمیا پریوینشن ایکٹ2025 پنجاب اسمبلی سے منظور کیا،تعلیمی اداروں میں داخلے کے وقت طلبہ کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار دےدیا ،تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کاعلاج بون میرو ٹرانسپلانٹ مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔

دریں اثناوزیراعلیٰ مریم نواز نے ریڈ کراس و ریڈ کریسنٹ کے عالمی دن پراپنے پیغام میں ریڈ کریسنٹ سے وابستہ والنٹیئرز ،تمام متعلقین کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاپاکستان سمیت دنیا بھر میں تحریک کے شراکت داروں کو بے لوث خدمات پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ،United in Humanityکے زیر عنوان ریڈ کریسنٹ ڈے اتحاد و انسانیت پر یقین کی جانب مائل ،موضوع انسانیت، ہمدردی اور یکجہتی کی پائیدار طاقت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

مریم نواز نے کہا موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات کی صورت میں ہلال احمر جیسی تنظیموں کا کردار اہمیت کا حامل ، عوامی مسائل کے حل کےلئے حکومت مضبوط، منظم اور جامع نظام کے قیام کےلئے پرعزم ہے،معاشرے کے کمزور طبقات کے خصوصی تحفظ کےلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔