امریکہ دوحہ میں مقیم افغان مہاجرین کو ستمبر تک کہیں اور منتقل کرے،قطر


دوحہ:(مشرق نیوز)قطر نے امریکہ سے دوحہ میں مقیم افغان مہاجرین کو کہیں اور منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

دستاویزات کے مطابق قطر نے کہاکیمپ میں موجود تمام افراد کی قانونی حیثیت کا فیصلہ اورمزید مہاجرین کو ملک نہ بھیجاجائے،امریکہ دوحہ میں مقیم افغان مہاجرین کو29 ستمبر 2026 تک کسی اور مقام پر منتقل کرے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری سفارتی دستاویزات کے مطابق دونوں ممالک نے معاہدے کو 2026 تک بڑھانے پر اتفاق کیا تاہم قطر نے واضح کردیامعاہدہ مستقل نہیں ہو سکتا،رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد مہاجرین کو منتقل کرنے کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی۔