پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے


کراچی:(بیورورپورٹ) متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس ،سٹیٹ بینک نے تصدیق کردی۔

اعلامیے کے مطابق یو اے ای کو 3.45 ارب ڈالرز کے تمام ڈپازٹ واپس کر دئیے گئے،ادائیگی کے بعد 17 اپریل تک زرمبادلہ ذخائر 10.4 کروڑ ڈالرز بڑھے، ملکی زرمبادلہ ذخائر 17 اپریل کو 20 ارب 62 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز رہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال ملکی زرمبادلہ ذخائر ایک ارب 36 کروڑ ڈالرز بڑھے، کرنٹ اکاونٹ سر پلس ہے، اندازے ہیں عید ترسیلات سے ذخائر بڑھیں گے،حج پر جانے والے اپنے خرچ کا زرمبادلہ لے کر بھی جائیں گے، یورو بانڈ کے25 کروڑ ڈالرز کا گرین شو آپشن ان فلو بھی آیا ،جنگ بندی سے تیل و گیس کی ادائیگیاں بھی آسان ہوں گی۔