آئی ایم ایف بورڈ سے مئی کے پہلے ہفتے اگلی قسط کی منظوری متوقع

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف بورڈ سے مئی کے پہلے ہفتے اگلی قسط کی منظوری متوقع،عالمی مالیاتی فنڈ نے 4 مئی تک کےلئے اپنے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا،پاکستان شامل نہیں ۔

وزارت خزانہ پر امید ہے ایگزیکٹو بورڈ سے مئی کے پہلے ہفتے قرض کی اگلی قسط کی منظوری متوقع ہے،زیادہ تر اہداف پورے کردئیے،بجٹ پر مشاورت کےلئے آئی ایم ایف جائزہ مشن اگلے ماہ پاکستان آئے گا۔