ایران نے معاہدہ نہ کیا تو سخت دباﺅ کاسامناکرنا پڑےگا،امریکی وزیر جنگ

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا ایران کے پاس اچھا معاہدہ کرنے کا موقع بصورت دیگر سخت معاشی ،فوجی دباو کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،ایران کو جوہری ہتھیار کے حصول کی کسی بھی کوشش کو ترک کرنا ہوگا،آبنائے ہرمز سے تجارتی جہاز امریکی شرائط پر گزریں گے، ایران کو مذاکرات پر مجبور کرنے کیلئے ناکہ بندی سخت کردی ، پاسداران انقلاب بحری قزاقوں کی طرح اقدامات کررہے ہیں، چند دنوں میں ایک اور طیارہ بردار جہاز خلیج عمان پہنچ جائے گا۔

پیٹ ہیگستھ نے کہا کوئی بھی ایک کشتی اور بندوق کے ساتھ غیر مسلح جہاز پر قبضہ کر سکتا ہے، ایران کی جانب سے پکڑے گئے جہاز امریکہ یا اسرائیل کے نہیں ،آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے 34 جہازوں کو واپس موڑ دیا،آبنائے ہرمز کی اہمیت یورپ کےلئے امریکہ سے کہیں زیادہ ہے، اب مفت فائدہ اٹھانے کا دور ختم ،یورپ و ایشیا نے کئی دہائیوں تک امریکی تحفظ سے فائدہ اٹھایا،ایران کی جانب سے دوبارہ مائنز بچھانے کی کوشش جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوگی۔