لاہور:(وقائع نگار،کورٹ رپورٹر)پبلک ، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10فیصد تک اضافہ،پنجاب حکومت کا نوٹس،کارروائی کا اعلان کردیا۔
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ،براہ راست ٹرانسپورٹ سیکٹر متاثر ہو رہا ہے،حکومتی غلط پالیسیوں کے باعث ٹرانسپورٹرز گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں،صورتحال بہتر نہ ہوئی تو ملک گیر ہڑتال پر مجبور ہوں گے۔
صدرپاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن حاجی شیر علی نے کہا ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے کرائے بڑھانے پر مجبور ہیں،پبلک ٹرانسپورٹرز نے کہا کاروبار کرنا مشکل ہو گیا ، جلد آئندہ کی حکمت عملی بنائیں گے۔
ادھر پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافے کا نوٹس لے لیا،عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ٹاسک سونپ دیا گیا،محکمہ ٹرانسپورٹ ،ٹرانسپوٹرزکے مابین کرائے نہ بڑھانے پراتفاق کرلیا گیا۔
سیکرٹری آرٹی اے لاہور رانا محسن نے کہا مختلف نجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے کرائے نہ بڑھانے کا بیان حلفی جمع کرادیا ،کرایوں میں خودساختہ اضافہ کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کریں گے،تمام بس اڈوں پرچھاپہ مارٹیمیں متحرک کردی گئیں۔
پبلک ، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10فیصد تک اضافہ،پنجاب حکومت کا نوٹس



















