کراچی:(بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صحافیوں کوقومی تاریخ میں سچ و جمہوریت کے ثابت قدم نگہبان قرار دیتے ہوئے کہاصحافت کی آزادی نہ صرف جمہوریت بلکہ امن، معاشی بحالی، پائیدار ترقی اور انسانی حقوق کے تحفظ کی بھی بنیاد ہے،صحافی، میڈیا ،ریاستی ادارے معلومات کی ساکھ کے تحفظ کےلئے مشترکہ کردار ادا کریں،گمراہ کن معلومات کے بڑھتے خطرے کاملکر مقابلہ کرنا ہوگا۔
بلاول بھٹو نے کہاڈیجیٹل دور میں فیک نیوز عوامی اعتماد کو مجروح اور جمہوری مکالمے کو مسخ کر دیتی ہیں،صحافت کی آزادی کو سچ، درستگی اور پیشہ ورانہ اخلاقیات سے جڑا رہنا چاہیے،فیک نیوز کا مقابلہ دباﺅ نہیں بلکہ شفافیت، ذمہ دار صحافت اور سچ کی مضبوط روایات سے کیا جا سکتا ہے۔
میڈیا ،ریاستی ادارے گمراہ کن معلومات کے بڑھتے خطرے کا ملکر مقابلہ کریں‘ بلاول بھٹو



















