اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آٹے کی اڑان، ایک ہفتے میں 20کلو کا تھیلا 200 روپے تک مہنگا ہوگیا۔
ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران حیدر آباد،لاڑکانہ 200،سرگودھا 190 اور سکھر میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 160 روپے تک بڑھی،ملتان 133 ،کراچی ،خضدار 100،کوئٹہ 90 ، اسلام آباد67،گوجرانوالہ66 اور راولپنڈی میں آٹے کا تھیلا40روپے تک مہنگا ہوا۔
کراچی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت ملک بھر میں سب سے زیادہ2500روپے تک ہے،لاہور میںدکاندار20 کلو کاتھیلا1810روپے تک فروخت کررہے ہیں۔
آٹے کی اڑان، ایک ہفتے میں 20کلو کا تھیلا 200 روپے تک مہنگا



















