ماسونگو (مشرق نیوز) انڈر19 ورلڈکپ 2026 میں پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف وارم اپ میچ سے اپنی مہم کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ماسونگو میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بارش کے باعث میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوا تاہم اوورز نہیں کاٹے گئے۔
وارم اپ میچ میں سکواڈ کے تمام 15 کھلاڑیوں میں سے کسی کو بھی بیٹنگ یا بولنگ میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان ٹیم اپنا اگلا وارم میچ 13 جنوری کو امریکہ کے خلاف کھیلے گی جبکہ ورلڈکپ کا باقاعدہ آغاز 16 جنوری کو انگلینڈ کے خلاف میچ سے کریگی۔
انڈر19 ورلڈکپ، پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف وارم اپ میچ سے مہم کا آغاز



















