طویل خدمات پر ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاونس

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)طویل خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاونس ، صدر مملکت نے منظوری دےدی۔

منظوری کے تحت ایڈیشنل، ڈپٹی و اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز کی سروس شرائط و ضوابط میں ترمیم کردی گئی،حکام کے مطابق اقدام کا مقصد طویل و مسلسل خدمات انجام دینے والے افسروں کی حوصلہ افزائی اور پیشہ ورانہ کاوشوں کا اعتراف کرنا ہے، ترمیم کا اطلاق منظور شدہ سمری کے مطابق ہوگا۔