دریائے سندھ ،کابل سے غیر قانونی سونا نکالنے پر پابندی


پشاور:(بیورورپورٹ)کے پی حکومت نے دریائے سندھ ،کابل کے کناروں پر غیر قانونی کان کنی ،سونا نکالنے پر پابندی عائد کر دی۔

محکمہ داخلہ کے حکمنامے کے مطابق پابندی 60 روز کےلئے ضلع صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ و کرک سمیت ملحقہ علاقوں میں نافذ کی گئی ،ضلعی انتظامیہ ،پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی کامکمل اختیار ہوگا،خلاف ورزی کرنے والوں کی مشینری، گاڑیاں و دیگر آلات ضبط ہوں گے۔