اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے زرعی شعبے میں پاکستان کے بے شمار وسائل و صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کےلئے جامع حکمت عملی ، دوست ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہا پاکستان ترکیہ کےساتھ مثالی برادرانہ تعلقات کی مزید مضبوطی کےساتھ معاشی شراکت داری کے فروغ کا بھی خواہاں ہے۔
شہباز شریف سے ترکیہ کی زرعی ٹیکنالوجیز کلسٹر (ٹی یو ایم ای) کے بورڈ چیئرمین عبدلقادر قاراگوز کی سربراہی میں 4 رکنی وفد نے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے کہابرادر ملک ترکیہ سے زراعت و لائیو سٹاک شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کے بے شمار مواقع موجود ہیں، قدرت نے پاکستان کو زرعی شعبے میں بے شمار وسائل سے نوازا اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر وسائل سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
گروپ کے چیئرمین عبدالقادر نے کہا ترکیہ ،پاکستان مل کر گلوبل فوڈ ویلیو چین میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،برادرانہ قیادت کاروباری حضرات کے مابین تعاون کو مزید بڑھانے کےلئے مشعل راہ ہے،زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔
ترکیہ کےساتھ مثالی برادرانہ تعلقات ،معاشی شراکت داری کو فروغ دینگے،وزیراعظم



















