پاکستانیوں کی فیملی ٹری میں ہزاروں غیرمتعلقہ افراد کی موجودگی


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)پاکستانیوں کی فیملی ٹری میں ہزاروں غیرمتعلقہ افراد کی موجودگی ،نادرا نے بڑا ایکشن شروع کردیا، ابتدائی طور پر ضلع راولپنڈی کے 833 افراد کونوٹس جاری کرکے 7 دن میں پیش ہونے کا حکم دےدیا۔

ذرائع کے مطابق تمام افراد پر جعل سازی کے ذریعے پاکستانی شہریوں کے فیملی ٹری میں شامل ہونے کا الزام ہے، جعل سازی کے ذریعے شناختی کارڈ حاصل کرنے والوں کو فون کال، میسج بھی کیے گئے ، نوٹسز جاری کرکے لوگوں کو موقف سناجائے گا،پیش نہ ہونے والے افراد کی پاکستانی شہریت ختم کی جاسکتی ہے۔