اسلام آباد:(بیورورپورٹ)رمضان میں بھی ریلیف خواب،مہنگائی کے وار،13اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں،ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی 0.37 فیصد بڑھی ،سالانہ بنیاد پر شرح 4.70 فیصد رہی ،ایک ہفتے کے دوران 13اشیا مہنگی،11سستی،27کے نرخوں میں استحکام رہا۔
حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار پچھلے ہفتے کی سطح پر ہی برقرار رہنے کےساتھ 4.57فیصد اور 17 ہزار 733روپے سے 22888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کےلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.09 فیصد اضافے کےساتھ 5.95 فیصد رہی۔
رمضان میں بھی ریلیف خواب،مہنگائی کے وار،13اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں



















