احتجاج کیس میں علیمہ خان کی حاضری معافی درخواست منظور

راولپنڈی :(بیورورپورٹ)عدالت نے 26نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی ایک روزہ حاضری معافی درخواست منظور کر لی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے آئندہ تاریخ پر علیمہ خان کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے تمام 11 ملزموں اور آخری گواہ کو بھی طلب کر لیا ۔