اسلام آباد:( ) وزیراعظم نےپٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی۔
قوم سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا دل کی گہرائیوں سےسب کوعیدالفطرکی مبارکباد پیش کرتا ہوں،عید کی خوشیوں کو دوسروں کے ساتھ بانٹنا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا دنیا غیرمعمولی آزمائش سے دو چار ہے، خطے میں جاری جنگ نےعالمی معیشت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ، عالمی منڈی میں خلیجی تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔
وزیراعظم نے کہاصورتحال یونہی بگڑتی رہی تو پھر مزید اضافے کو رد نہیں کیا جاسکتا، حالیہ قیمتوں کے بڑھنے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
شہباز شریف نے کہا پٹرول کی قیمت میں 50 اور 74 روپے اضافے کی تجویز دی گئی، میں نے سمری کو مسترد کر دیا اور قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان حال ہیں، 45 ارب کا اضافی بوجھ حکومت خود برداشت کرے گی، اشرافیہ بھی کارخیرمیں اپنا بھرپورکردارادا کرے، دعا ہے خطے میں جاری جنگ کا پرامن حل نکلے۔
پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد، بوجھ حکومت برداشت کرے گی، وزیراعظم



















