پٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ،عوامی ریلیف ترجیح ہے، وزیراعظم

لاہور:( وقائع نگار)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے حکومتی فیصلوں کی بدولت پٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ،حالیہ صورتحال میں جس قدر ممکن ہوسکا عوامی ریلیف کو ترجیح دی۔

خطے کی صورتحال کے پیش نظر ایندھن کی بچت و کفایت شعاری کےلئے جاری اقدامات کے نفاذ پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا3ہفتوں میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا،تیل قیمتوں کو بڑھنے سے روکنے کےلئے مختلف بچتوں ،ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کرکے 125ارب کی خطیر رقم دی تاکہ عوام عالمی سطح پر کشیدگی کے براہ راست اثرات سے محفوظ رہیں،صوبائی حکومتیں موٹر سائیکلوں ،رکشہ مالکان کو رجسٹریشن اپنے نام کرانے کیلئے تمام سہولیات فراہم کریں، اقدام سے ملک بھر کے موٹر سائیکلوں ،رکشوں کا ڈیٹا ڈیجیٹائز اورمالکان کو مستقبل میں حکومت کی طرف سے دئیے جانےوالے ریلیف سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔

شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو چاروں صوبوں، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریوںکےساتھ رابطے تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاعوام سے گزارش ہے بچت مہم میں حکومت کا ساتھ دیں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں، دفاتر و کام کی جگہوں پر ٹیلی کانفرنسنگ کو ترجیح دی جائے۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی پٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد اور پورے سپلائی چین کی با قاعدگی سے نگرانی ،ڈیجیٹل ڈیش بورڈ بھی تیار کیا گیا،اپریل کیلئے پٹرول کی درآمد کا انتظام دیگر ممالک کے بر عکس پاکستان میں ایندھن کی فراہمی کیلئے لمبی قطاریں ،بد انتظامی نہ ہوناحکومت کے بہترین انتظام کاثبوت ہے،بروقت حکومتی اقدامات کی بدولت ملک میں تیل کی صورتحال کو احسن طریقے سے مینج کیا گیا ۔