ہفتے میں 2دن سمارٹ لاک ڈاون ،تجاویز تمام حکومتوں کو ارسال


اسلام آباد :(بیورورپورٹ) کاروباری مراکز،دفاتر، شادی بیاہ سمیت تمام کمرشل وغیر سرگرمیاں معطل،وفاق نے توانائی و ایندھن کی بچت کے پیش نظر ہفتے میں 2روزہ سمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کی تجاویز صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو ارسال کر دی گئیں۔

تجاویز کے مطابق لاک ڈاون ہفتہ کی دوپہر 12 سے اتوار کی رات 12 بجے تک نافذ ہوگا،پبلک ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی ،ہسپتال، فارمیسیز و دیگر ضروری عوامی خدمات بھی دستیاب ہوں گی،بندرگاہیں، ریلوے و فضائی سفر کا عمل بھی معمول کے مطابق جاری رہے گا، وزیراعظم کی منظوری کے بعد فیصلے کا ملک بھر میں باقاعدہ اطلاق کر دیا جائے گا۔