مشرق وسطیٰ صورتحال کے پاکستان پر اثرات کسی جنگ سے کم نہیں،وزیر خزانہ

کمالیہ:( مشرق نیوز)وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے مشرق وسطیٰ صورتحال کے پاکستان پر اثرات کسی جنگ سے کم نہیں،حکومت ہر سطح پر بھرپورو موثر اقدامات کر رہی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہا قیادت مسلسل صورتحال کا جائزہ لے رہی ،ملکی قیادت کی کاوشیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں،اقتصادی ٹیم بھی پوری طرح سرگرم ،معیشت کو مستحکم بنانے کےلئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں،آئی ایم ایف کےساتھ معاہدہ اہم پیشرفت، ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کا نظام مکمل طور پر مستحکم ہے ۔

وزیر خزانہ نے کہا خام تیل، ڈیزل، پٹرول و ایل پی جی کی دستیابی میں کوئی خلل نہیں ،سہرا وزیر پٹرولیم ،ٹیم کو جاتا ، پاکستان بہتر پوزیشن میں ہے ،حکومت معاشی اہداف کے حصول کے ذریعے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے گی ۔