لاہور (سپورٹس رپورٹر)بال ٹمپرنگ ثابت ، قومی کرکٹر فخر زمان کو2 میچز کےلئے معطل کر دیا گیا۔
پی سی بی کے مطابق میچ ریفری روشن مہاناما نے تادیبی سماعت کی ،تمام شواہد کا جائزہ لینے اور فخر کو ذاتی سماعت کا موقع فراہم کرنے کے بعد فیصلہ کیا گیا۔
سماعت کے دوران لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، ٹیم ڈائریکٹر سمین رانا اور ٹیم منیجر فاروق انور بھی موجود تھے۔
پی سی بی کے مطابق فخر زمان کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول تھری کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے گئے،اوپنر بیٹر اب پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
بال ٹمپرنگ ثابت، فخر زمان 2 میچز کےلئے معطل



















