اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ نے غیر قانونی طور پر پاکستانی شہریت حاصل کرنےوالوں کو فوری نیشنل ڈیٹا بیس سے فوری نکالنے کی ہدایت کردی۔
محسن نقوی نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ ڈیجیٹل اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ،اجلاس کے دوران چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے نادرا نے ادارے کی کارکردگی،جاری و آئندہ منصوبوں پر بریفنگ دی۔
وزیر داخلہ نے نادرا کی کارکردگی اور عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے ہدایت کی غیر قانونی طور پر پاکستانی شہریت حاصل کرنےوالوں کی فوری شناخت یقینی بنانے کیساتھ نیشنل ڈیٹا بیس سے خارج کیا جائے، غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلا میں نادرا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل معاونت فراہم کرے، گزشتہ 2 برسوں میں نادرا کی خدمات میں نمایاں بہتری آئی۔
محسن نقوی نے عوامی سہولت کےلئے مزید جدید خدمات متعارف کرانے ،بڑے شہروں میں نادرا کے جدید دفاتر اپنی ملکیتی زمین پر تعمیر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ماسٹر پلان طلب کر لیا۔
اجلاس میں بتایا گیا شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کےلئے نادرا نے متعدد اقدامات اٹھائے، بائیومیٹرک تصدیق کےلئے چہرے کی تصویر سے تصدیق کے نظام کے موثر نفاذ کےلئے دیگر اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے،بریفنگ میں مزید بتایا گیا نادرا لاکھوں فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈز منسوخ کر چکا ، شناختی کارڈ سے متعلق مسائل کے حل کےلئے 30 دن کی مدت مقرر کی گئی، پی ٹی اے کے تعاون سے فوت شدہ افراد کے نام پر جاری موبائل سمز کو بھی بلاک کیا جا رہا ہے۔
غیر قانونی پاکستانی شہریت رکھنے والوں کو فوری نیشنل ڈیٹا بیس سے نکالاجائے،محسن نقوی



















