لاہور (شوبز رپورٹر) میشا شفیع کے وکیل ثاقب جیلانی کا میشا شفیع کیس کے فیصلے پر رد عمل سامنے آگیا۔ میشا شفیع کے وکیل ثاقب جیلانی نے سیشن کورٹ کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ میشا شفیع کیس کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی لیکر اسکا جائزہ لیں گے۔
ثاقب جیلانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ کیس کا جائزہ لینے کے بعد سیشن کورٹ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔ واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے میں میشا شفیع کو 50 لاکھ ہرجانے کا فیصلہ سنایا ہے۔
میشا شفیع کا عدالتی فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان



















