اداکارہ عمر شہزاد اور اہلیہ ماڈل شانزے پر دوران طواف اظہار محبت پر مداح برہم

مکہ مکرمہ (مشرق نیوز) پاکستانی اداکار عمر شہزاد کی اپنی اہلیہ وماڈل شانزے لودھی کیساتھ طواف کے دوران محبت کا اظہار مداحوں کو ناگوار گزرا۔ عمر شہزاد ایک باصلاحیت پاکستانی ٹی وی اداکار اور سابق ماڈل ہیں جنہوں نے ایک ٹاپ پاکستانی فیشن ماڈل کے طور پر شہرت حاصل کی اور بعد ازاں خود کو ایک اچھے اداکار کے طور پر بھی منوایا۔

فروری 2025 میں عمر نے باصلاحیت پاکستانی ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر شانزے لودھی سے مدینہ میں ایک سادہ اور خوبصورت نکاح تقریب میں شادی کی۔ یہ جوڑا حال ہی میں دوبارہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے گیا۔ شانزے اور عمر کو مسجد الحرام میں ایک ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا، جہاں وہ طواف کے دوران سر عام محبت کا اظہار کرتے بھی دکھائی دئیے۔

طواف کے دوران عمر شہزاد اپنی اہلیہ شانزے لودھی کا ہاتھ تھامے ہوئے تھے جب کہ وہ ان کے کندھے پر ٹیک لگائے ہوئے تھیں۔ سوشل میڈیا صارفین عمر شہزاد اور شانزے لودھی کے عمرہ کے دوران اس انداز پر شدید ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا یہ عمرہ ہے یا ہنی مون؟ ہمیں سمجھ نہیں آ رہی۔

ایک اور نے کہا کہ یہ ایک مقدس جگہ ہے، پیرس کی سڑکیں نہیں جہاں آپ رومانس کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ اس مقدس مقام کا احترام کرنا سیکھیں، یہ رومانس کی جگہ نہیں ہے لیکن افسوس شوبز شخصیات ویوز کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں اور انہوں نے مقدس مقامات کو بھی نہیں بخشا۔

ایک صارف نے لکھا ہم جانتے ہیں آپ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، لیکن رومانس کیلئے کمرہ استعمال کریں۔