اسلام آبا :د(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف سے سروس لانگ مارچ ٹائرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیئرمین جن یانگ شینگ کی سربراہی میں 4 رکنی وفد نے ملاقات کی ،وزیراعظم کو سروس لانگ مارچ ٹائرز کی نئی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
ملاقات کے دور ان گفتگو کرتے وزیر اعظم نے کہاپاکستان اور چین کے بزنس ٹو بزنس تعلقات میں مزید وسعت کےلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں ،حکومت پائیدار، شفاف اور اور سہولیات پر مبنی سرمایہ کاری نظام پر یقین رکھتی ، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کےلئے کوشاں ہیں، سروس لانگ مارچ جیسے جوائنٹ وینچرز دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی ، ملازمت کے نئے مواقع ، ٹیکنالوجی کی اشتراک اور برآمدات میں اضافے کےلئے انتہائی ضروری ہیں۔
چیئرمین سروس لانگ مارچ جن یانگ شینگ نے پاکستان میں سرمایہ کار دوست نظام اور حکومتی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی،وزیراعظم کو سروس لانگ مارچ ٹائرز کی نئی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر دوران بریفنگ بتایاگیاسروس لانگ مارچ برآمدات پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ، سال 2024-25 میں کمپنی کا ایکسپورٹ ریونیو 54 ملین امریکی ڈالرز رہا،وفاقی سرمایہ کاری بورڈ سروس لانگ مارچ ٹائرز کو مختلف شعبوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کوشاں ہے،دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر ٹو لام کو سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
دریں اثنا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں وزیراعظم نے کہا پاکستان دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ویت نام کےساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے ، تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی رابطوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
پاک چین بزنس ٹو بزنس تعلقات میں وسعت کےلئے کام کر رہے ہیں،شہبازشریف



















