ماسکو :(مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کاجون میں روس کا دورہ، ولادی میر پیوٹن سے ملاقات متوقع ہے۔
ماسکو میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے انٹرویو میں کہا دورے کی تاریخوں پر کام جاری ہے ، امید ہے جون تک اہم دورہ ممکن ہو سکے گا،وزیراعظم دورے کو تاریخی موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں ،شہباز شریف روسی صدر سے ملاقات کے خواہاں ہیں، وزیراعظم شہباز شریف روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو بااثر عالمی رہنما اور مدبر شخصیت کے طور پر0 دیکھتے ، ملاقات کےلئے پرجوش ہیں۔
فیصل نیاز ترمذی نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان نے روس سے درخواست کی ہے کہ وہ اسرائیل پر اثر و رسوخ استعمال کرے تاکہ ایران کےساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کیا جا سکے، اسلام آباد اور ماسکو کے درمیان سفارتی چینلز ہمیشہ فعال رہے ہیں اور انہی کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا کہ ایران کے ساتھ جنگ اسرائیل کےلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے،سفیر پاکستان نے کہاپاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام کےلئے کردار جاری رکھے گا اور عالمی سطح پر سفارتی کوششوں میں بھرپور حصہ لیتا رہے گا۔
وزیراعظم کا جون میں دورہ روس کاامکان،پیوٹن سے ملاقات متوقع



















