پاکستان،ایران زمینی راستے سے تجارت کا آغاز، ٹرانزٹ کوریڈور کیلئے پوائنٹس بحال


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)کستان،ایران کے درمیان زمینی راستے سے تجارت کا آغاز، ٹرانزٹ کوریڈور کیلئے پوائنٹس بحال کر دئیے گئے، دوطرفہ علاقائی تجارتی روابط کے فروغ کے تحت ازبکستان کےلئے پہلی برآمدی کھیپ بھیج دی گئی،فروزن بیف پر مشتمل کھیپ خصوصی ٹرکوں کے ذریعے گوادر کے راستے ایران،بعدازاں تاشقند پہنچے گی۔

پاک ایران ٹرانزٹ کوریڈور وسط ایشیائی ممالک تک برآمدات کےلئے متبادل،موثرراستہ فراہم کرے گا،ٹرانزٹ کوریڈور کےلئے تفتان،رمدان،سست،گوادر سمیت اہم بارڈر کراسنگ پوائنٹس کو فعال بنادیاگیا، اقدام سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ، ترسیلی وقت میں کمی اور ملکی صنعت و تجارت کیلئے نئی راہیں ہموار ہوں گی،ڈائریکٹوریٹ ٹرانزٹ ٹریڈ کسٹمز ثناءابڑو کے مطابق پاک ایران ٹرانزٹ کوریڈور پاکستان کی تجارت اور ٹرانزٹ شعبے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا ،پیشرفت کو پاکستان کےلئے سٹرٹیجک کامیابی قرار دیا جارہا ہے جو نہ صرف برآمدات میں اضافے کاباعث بنے گا بلکہ علاقائی رابطوں کو بھی نئی جہت دے گا ۔