امریکہ،ایران جنگ بندی برقرار رکھیں، سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے، ڈار

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے امریکہ ،ایران کے وفود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے فریقین جنگ بندی برقرار رکھیں، پاکستان، ایران ،امریکہ کے درمیان مکالمے ،رابطے کو فروغ دینے کےلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہامیں نے اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں فریقین کے درمیان کئی مراحل پر مشتمل سخت لیکن تعمیری مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کیا،جنگ بندی کے حصول ،ثالثی میں پاکستان کے کردار کو سراہنے پردونوں فریقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

نائب وزیراعظم نے کہا امید کرتے ہیں دونوں جانب سے مثبت جذبے کےساتھ پیشرفت جاری رہے گی تاکہ پائیدار امن و خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے،نہایت ضروری ہے تمام فریقین جنگ بندی کے اپنے عزم پر قائم رہیں، پاکستان آئندہ بھی مکالمے ،رابطے کو فروغ دینے کےلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا ایران ،امریکہ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے خطے میں فوری جنگ بندی کی اپیل پر مثبت ردعمل دیا اور اسلام آباد میں امن مذاکرات کی دعوت کو قبول کیا،امید ہے دونوں ملک خطے و دنیا میں پائیدار امن ،خوشحالی کیلئے مثبت سوچ سے آگے بڑھیں گے۔