اسلا م آباد (بیورو رپورٹ) ملک بھر میں توانائی کے بحران میں شدت، بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا،پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 726 میگا واٹ تک جاپہنچا، بجلی کی پیداوار 14 ہزار 274 میگاواٹ، طلب 20 ہزار میگاواٹ ، ملک میں پن بجلی کی پیداوار 1 ہزار 530 میگاواٹ، تھرمل پیداوار 7 ہزار 814 میگاواٹ ہے، ملک میں سولر پیداوار 450 میگا واٹ، ونڈ انرجی کی پیداوار ایک ہزار 490 میگاواٹ، نیوکلیئر پیداوار 2 ہزار 890 میگا واٹ ہے جبکہ بیاس پاور پلانٹ 100 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں،دوسری جانب پاکستان میں ایل این جی امپورٹ صفر ہونے سے ایل این جی پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار رک گئی ،ذرائع کے مطابق حویلی بہادر شاہ، بھیکی اور نندی پور پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے، ساہیوال پل پاور پلانٹ کی پیداوار بھی تقریباً بند ہے، 969 میگا واٹ نیلم جہلم بند، پن بجلی منصوبے سے بھی بجلی پیدا نہیں ہو رہی،ٹرانسمیشن لائنز بھی مکمل صلاحیت سے بجلی ترسیل کرنے سے قاصر ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا سسٹم بھی اوور لوڈڈ ہے،مزید بر آں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کا اعلان کر دیا، اویس لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عوام کو بجلی کی صورت حال سے متعلق آگاہ کرنا ہے ، لوڈشیدنگ پر عوام کو تکلیف پر معذرت خواہ ہیں ، ہمیشہ عوام کو اندھیروں سے نکالا ،گزشتہ رات سے آج رات بجلی فراہمی بہتر ہوجائےگی،پیک آورز میں گیس سے بجلی کی پیداوار نہیں کر سکتے،درآمدی گیس بند ہونے سے عارضی لوڈشیڈنگ، بحران جلد حل ہو جائیگا،تمام پلانٹس آپریشنل ہیں، اپریل کے پہلے 15 دن میں بجلی کی طلب 15 سے 20 ہزار میگاواٹ رہی، رواں برس اپریل میں ایل این جی سے ایک ہزار 671 میگاواٹ بجلی بنائی جا رہی ہے،ایل این جی پلانٹس سے گزشتہ برس اپریل میں 3 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی تھی، لوڈشیڈنگ کو ضرورت کے حساب سے بڑھانا پڑتا ہے،وفاقی وزیر نے کہا ایل این جی آنے اور پن بجلی کی پیداوار بڑھنے سے لوڈشیڈنگ ختم ہو جائےگی، گزشتہ دوسال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں کمی کی گئی، ایران امریکہ جنگ بند ہونے کے بعد لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار میں ہوں گا۔
ملک بھر میں شدید بجلی بحران، شارٹ فال 5 ہزار میگا واٹ سے متجاوز ، وزیر توانائی کا کمی کا اعلان



















