بیروت، غزہ، لندن، کینبرا (مشرق نیوز) لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیل کے حملے،طبی عملے کے4 ارکان سمیت21 افراد شہید ہوگئے، لبنانی وزارت صحت کے مطابق مارچ سے جاری حملوں میں شہدا کی تعداد دوہزار 167 ہوگئی، 7061 افراد زخمی ہوئے،حزب اللہ کی جانب سے جوابی کارروائیاں کی گئیں،شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کی جانب سے تقریباً 39 راکٹ داغے گئے، حزب اللہ نے کہا شمالی اسرائیل میں 39 مقامات کو نشانہ بنایا، لبنان پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف آوازیں اٹھنے لگیں، کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا سمیت 10 ممالک نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی، مشترکہ بیان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا،لبنان میں بگڑتی انسانی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا اقوام متحدہ کے امن دستوں پر حملے ناقابل قبول ہیں، شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، حملوں میں ملوث ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے،جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملے جاری ہیں،عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں مزید 2 افراد شہید ہو گئے، جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی کارروائیاں نہیں رک سکیں جس کے باعث شہادتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، 10 اکتوبر 2025 سے اب تک 766 افراد شہید جبکہ 2 ہزار 147 زخمی ہوئے۔
لبنان پر اسرائیلی حملے، طبی عملے کے 4 ارکان سمیت 21 افراد شہید، متعدد زخمی



















