راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاک بحریہ کا جدید ترین گائیڈنس سسٹم کے حامل اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ،آئی ایس پی آر کے مطابقبحری جہاز سے فائر کیے گئے برق رفتار میزائل نے طویل فاصلے پر موجود ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا گیا، میزائل جدید گائیڈنس سسٹم اور اعلیٰ رفتار سے لیس ، دور تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے سینئر سائنسدانوں اور انجینئرز کے ساتھ میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا، کامیاب تجربہ بحری دفاع اور ٹیکنالوجی میں اہم سنگ میل،کامیاب تجربہ پاکستان نیوی کی دفاعی صلاحیتوں میں اہم پیشرفت کی عکاسی کرتا ہے،صدر آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف ،عسکری قیادت، وزیرداخلہ محسن نقوی ، وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاک بحریہ کے اینٹی شپ میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
پاک بحریہ کی دفاعی میدان میں ایک اور کامیابی، اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ



















