پاکستان کی مضبوط معاشی پالیسیوں سے سرمایہ کار خوش، ایم ڈی آئی ایم ایف بھی معترف

واشنگٹن (بیورو رپورٹ) ایم ڈی آئی ایم ایف پاکستان کی اصلاحات اور معاشی استحکام کی معترف،آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب سے ملاقات کے دوران پاکستان کی معاشی اصلاحات میں پیشرفت کو سراہا،وزارت خزانہ کی جانب سے جاری سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا پاکستان کی جانب سے اصلاحاتی پروگرام پر موثر عملدرآمد کے باعث معاشی استحکام برقرار رکھنے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ، مضبوط معاشی پالیسیاں اور گہری ساختی اصلاحات کا تسلسل پائیدار معاشی ترقی کے حصول اور عوام کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کیلئے نہایت ضروری ہیں،وزارت خزانہ نے کہا آئی ایم ایف کی جانب سے مثبت ریمارکس پاکستان کی ذمہ دارانہ معاشی پالیسی سازی اور اصلاحاتی اقدامات پر عالمی اعتماد میں اضافے کی عکاسی کرتے ہیں جو مستقبل میں معاشی استحکام کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔