پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں ریسکیو آپریشن، بھارتی، انڈونیشین عملے کو ہنگامی امداد فراہم

کراچی (بیورو رپورٹ) پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ریسکیو آپریشن ،”ایم وی گوتم“ پر موجود 6 بھارتی اور ایک انڈونیشیائی عملے کو ہنگامی امداد فراہم کی گئی،سکیورٹی ذرائع کے مطابق عمان سے بھارت جانے والے ایم وی گوتم میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے پر میری ٹائم ریسکیو اینڈ کوآرڈی نیشن سینٹر ممبئی نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا، پاک بحریہ نے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز ”کشمیر“ کو امدادی کارروائی کےلئے فوری روانہ کیا،سکیورٹی ذرائع کے مطابق جہاز پر موجود غیر ملکی عملے کو خوراک، طبی امداد اور تکنیکی معاونت فراہم کی گئی، پاک بحریہ سمندر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں موثر مدد کےلئے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے۔